۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
سید مجتبی علی اکبری قزوین

حوزہ /مجمع طلاب حوزہ علمیہ قزوین کے سیکرٹری نے کہا کہ اسپتالوں اور علاج کے مراکز میں علماء اور دینی طالب علموں کی رضاکارانہ موجودگی اور اسی طرح کورونا اموات کی تغسیل و تکفین سے یہ بات واضح ہو گئی کہ علماء لوگوں کی خدمت میں بڑے بڑے خطرات کا سامناکرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام سید مجتبی علی اکبری نے قزوین میں حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کے دوران نئے شمسی سال اور اعیاد شعبانیہ کی تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال، تمام لوگ ناشناختہ اور خطرناک بیماری کورونا وائرس سے دوچار ہوئے اوراس منحوس وباء اور وائرس کی وجہ سے بہت سے خاندانوں نے اپنے بہترین عزیزوں اور پیاروں کو کھو دیا۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ حوزہ ہائے علمیہ اور علمائے کرام نے دفاع مقدس کی طرح کورونا وائرس سے نمٹنے میں بھی قابل قدر کردار ادا کیا۔

مجمع طلاب حوزہ علمیہ قزوین کے سیکرٹری نے بتایا کہ قزوین کے علماء اور دینی طلباء و طالبات نے،حوزہ علمیہ صوبہ قزوین کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سبحانی نیا کے تعاون سے کورونا کے خلاف جد و جہد میں قابل ذکر سرگرمیاں سرانجام دیں ہیں اور مدافعان سلامت کے ساتھ خدمات انجام دیں ہیں ، واقعتاً یہ افراد قدردانی کے مستحق ہیں۔

حجت الاسلام علی اکبری نے بیان کیا کہ اسپتالوں اور علاج کے مراکز میں علماء اور دینی طالب علموں کی رضاکارانہ موجودگی اور اسی طرح کورونا اموات کی تغسیل و تکفین سے یہ بات واضح ہو گئی کہ علماء نے لوگوں کی خدمت میں بڑے بڑے خطرات کو مول لئے۔

انہوں نے نرسوں اور میڈیکل عملے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ خالص کوششیں  میڈیکل عملوں کے ایمان و عقیدہ کی گہرائی کو ظاہر کرتی ہیں کہ جنہوں نے ان سخت شرائط میں اپنے اہل و عیال کو تنہا چھوڑ کر مریضوں کی دیکھ بھال کی۔

حجت الاسلام علی اکبری نے حوزہ ہائے علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی کی علماء و طلباء کی طرف سے کورونا وائرس سے متعلق انجام دی جانے والی رضاکارانہ سرگرمیوں میں خصوصی دلچسپی پر،ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .